نیشنل

چندرابابو نائیڈو نے خود عدالت میں اپنے بے قصور ہونے کے دلائل پیش کئے

حیدرآباد _ 10 ستمبر ( اردولیکس) تلگودیشم  سربراہ چندرابابو نائیڈو جنھیں بدعنوانی کے الزام میں ہفتہ کے روز آندھراپردیش کی سی آئی ڈی پولیس نے گرفتار کیا تھا نے خود اے سی بی کورٹ میں دلائل سنے ۔

 

آج جب انھیں سی آئی ڈی پولیس نے کورٹ میں پیش کیا تو انہوں نے دلائل کا موقع دینے کی درخواست کی جس پر جج نے اجازت دے دی۔ چندرا بابو نے جج کو بتایا کہ ان کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔ ان کا اسکل ڈیولپمنٹ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سیاسی مخاصمت کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

 

اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے قیام کا کابینہ کا فیصلہ ہے  حکومتی فیصلوں کے خلاف کوئی مجرمانہ کارروائی نہیں ہو سکتی۔ 2015-16 کے بجٹ میں اسکل ڈویلپمنٹ اسکیم کو شامل کیا گیا تھا  اسے ریاستی اسمبلی نے بھی منظور کرلیا۔ اسمبلی سے منظور شدہ بجٹ پر مجرمانہ کارروائی سے سوال نہیں اٹھایا جا سکتا۔ میرا نام پہلی ایف آئی آر مورخہ 9 دسمبر 2021 میں نہیں ہے۔ جبکہ سی آئی ڈی کا دعوٰی ہے کہ اس وقت  کی ریمانڈ رپورٹ میں بھی میرا کردار تھا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button