جرائم و حادثات

بے قابو کار دکان میں گھس گئی۔ حیدرآباد میں حادثہ

حیدرآباد: شہر کے سنجیوا ریڈی نگر علاقہ میں ایک کار بے قابو ہوگئی۔ یہ حادثہ اتوار کے دن ایس آر نگر ٹریفک پولیس اسٹیشن سے کچھ ہی فاصلے پر پیش آیا۔

 

بے قابو کار سامنے پارک کی ہوئی گاڑیوں کو ٹکر دے کر  دکان میں گھس پڑی جس کے ساتھ ہی دکاندار اور گاہک خوف کے عالم میں دوڑ پڑے۔ اس حادثہ میں دکان کے باہر کھڑی موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا۔تاہم اس حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے کوئی اطلاع نہیں ملی۔

 

پولیس نے مقام حادثہ پر پہنچ کر کار میں سوار شخص کو گرفتار کر لیا، معلوم ہوا ہے کہ وہ حالت نشہ میں تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button