جرائم و حادثات

تلنگانہ۔ ایمبولینس میں گانجہ کی اسمگلنگ کا پردہ فاش

File photo

کتہ گوڑم: ریاست تلنگانہ کے کتہ گوڑم ضلع میں مریضوں کو ہاسپٹل منتقل کرنے والی ایمبولینس میں گانجہ کی منتقلی کا پردہ فاش ہوا ہے۔

 

اس بات کا خلاصہ اتوار کو اس وقت ہوا جب راستہ میں کتہ گوڑم کے پاس ایمبولینس کا ٹائر پنکچر ہوگیا، ٹائر بدلنے میں مقامی نوجوانوں نے مدد کی اس دوران ایک نوجوان نے ایمبولینس کا ڈور کھول کر دیکھا تو وہ حیرت زدہ رہ گیا کیونکہ اسے گاڑی میں چھپایا گیا گانجہ نظرآیا۔

 

اس نے فوری پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور گانجہ ضبط کرلیا ۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ یہ گانجہ ریاست اڈیشہ سے تملناڈو منتقل کیا جارہا تھا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button