جرائم و حادثات
بے قابو ویان بیڈ روم میں گھس پڑی۔ جگتیال ضلع میں عجیب و غریب حادثہ
حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ضلع جگتیال مٹ پلی منڈل میں ایک بے قابو ڈی سی ایم ویان ایک گھر کے بیڈ روم میں گھس پڑی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی ایم وین دھان کے لوڈ کے ساتھ جا رہی تھی کہ موضع ویلولا میں یوٹرن کے پاس گاڑی بے قابو ہو کر ایک مکان کی دیوار سے ٹکرا گئی اور بیڈ روم میں گھس پڑی۔
اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ گھر کا سامان تباہ ہو گیا۔ اتفاق کی بات یہ ہے کہ جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت بیڈ روم میں کوئی موجود نہیں تھا۔ حادثہ میں ڈی سی ایم ویان کے سامنے کے حصہ کو بھی نقصان پہنچا۔ حادثہ کے بعد مقامی افراد میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے وہاں پہنچ کر گاڑی کو ہٹایا اور اس سلسلے میں کیس درج کر لیا گیا ہے۔