نیشنل

پہلگام حملے میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جاں بحق ہوئے ہارس رائیڈر سید عادل حسین شاہ کی بیوہ کو سرکاری ملازمت

جموں کشمیر حکومت نے پہلگام حملے میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جاں بحق ہوئے ہارس رائیڈر سید عادل حسین شاہ کی بیوہ کو سرکاری ملازمت فراہم کی ہے

 

جموں و کشمیر کے پہلگام میں حالیہ عسکری حملے میں ہلاک ہوئے ہارس رائیڈر سید عادل حسین شاہ کے گھر والوں کو حکومت کی جانب سے زبردست سہارا فراہم کیا گیا ہے۔ حکومت نے عادل حسین کی قربانی کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی اہلیہ گُلنار اختر کو مستقل سرکاری ملازمت فراہم کی ہے۔

 

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا خود ذاتی طور پر اننت ناگ ضلع کے ہپتنار علاقہ میں واقع عادل حسین کے گھر پہنچے، اور ان کی بیوی گلنار اختر کو مچھلی پالن محکمہ (فشریز ڈپارٹمنٹ) میں سرکاری ملازمت کی تقرری کا مکتوب (اپوائنٹمنٹ لیٹر) حوالے کیا۔

 

لیفٹیننٹ گورنر نے اس موقع پر کہا کہ  "عادل حسین شاہ نے جس بہادری اور قربانی کا مظاہرہ کیا، وہ ناقابلِ فراموش ہے۔ اُن کی بہادری کا اعتراف کرتے ہوئے، حکومت کی طرف سے ہم ان کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔”

 

یہ اقدام ریاستی حکومت کے اس وعدے کا حصہ ہے کہ وہ دہشت گردی کے شکار شہریوں اور ان کے خاندانوں کو نہ صرف تسلی دے گی بلکہ عملی طور پر ان کی مدد بھی کرے گی۔ گلنار اختر کی سرکاری ملازمت اُن جیسے خاندانوں کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال بن سکتی ہے۔

 

یاد رہے کہ سید عادل حسین شاہ پہلگام میں سیاحوں کو گھوڑے کی سیر کرانے کا کام کرتے تھے، اور حملے کے وقت وہ اپنی خدمات انجام دے رہے تھے اس دوران انھوں نے دہشت گردوں سے بندوق چھین لینے کی کوشش کی لیکن دہشت گردوں نے ان پر گولیاں چلا کر ہلاک کردیا

متعلقہ خبر پڑھیں

پہلگام میں دہشت گردوں سے بندوق چھین کر سیاحوں کی جان بچاتے ہوئے عدیل حسین شاہ شہید

متعلقہ خبریں

Back to top button