نیشنل

طوفان میچنگ سے چنئی میں زبردست تباہی _ 8 افراد کی موت، کاریں پانی میں بہہ گئی اور ایرپورٹ میں پانی

چنئی _ سمندری طوفان میچنگ نے  تمل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں زبردست تباہی مچا دی ہے طوفان کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے دارالحکومت میں سیلاب جیسی صورتحال کے پیش نظر آج بھی کئی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ کچھ ٹرینیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔  چنئی شہر کے کئی علاقے پانی میں محصور ہوگئے ہیں سڑکوں پر کاریں اور موٹر بائیک پانی میں بہہ گئے ہیں اور عوام گھروں میں بند ہیں ایرپورٹ تالاب میں تبدیل ہو گیا ہے رن پر پانی جمع ہونے سے ایرپورٹ کو بند کردیا گیا۔ اسکولوں اور سرکاری اور خانگی دفاتر کو تعطیل دے دی گئی  .بارش میں پھنسے لوگوں کو پناہ دینے کے لئے مقامی مسلمانوں نے ایک  مسجد کو کھول کر متاثرین کو پناہ دی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button