جنرل نیوز
آوارہ کُتّے کے حملے میں پانچ سالہ لڑکا شدید زخمی۔حیدرآباد کے پرانے شہر میں واقعہ
حیدرآباد: پرانے شہر کے علاقے سنتوش نگر کالونی میں کتوں کے حملے میں ایک لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔سنتوش نگر کالونی قلندر نگر میں اپنے گھر کے سامنے کھڑے پانچ سالہ عبدالرافع پر کتے نے حملہ کر دیا۔ مقامی لوگوں نے کرے کو لکڑی سے مار بھگا دیا جس کی وجہ بڑا حادثہ ٹل گیا۔ اس واقع کا منظر سی سی ٹی وی فوٹیج قید ہوگیا۔ لڑکا ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ لڑکے کے والدین نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے آوارہ کتوں کے بارے میں جی ایچ ایم سی حکام سے کتنی ہی بار شکایت کی لیکن انہوں نے توجہ نہیں دی۔ اب بھی مقامی حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ کتوں کو پکڑنے کے لیے اقدامات کریں۔