ہندو تنظیم کے کارکن سہاس شیٹی کا برسرعام بے ہیمانہ قتل

کرناٹک ریاست کے منگلورو شہر میں ایک ہندو تنظیم کے کارکن سُہاس شیٹی کو نامعلوم حملہ آوروں نے بے رحمی سے قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سُہاس شیٹی کافی عرصے سے منگلورو میں گاؤ رکشا، لَو جہاد کے خلاف مہم، اور ہندوؤں کو مذہبی تبدیلی سے بچانے جیسے سرگرمیوں میں سرگرم تھے۔ جمعرات کی رات ان پر مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ حملہ کیا گیا۔
حملہ آوروں نے سڑک کے بیچوں بیچ ان پر چاقوؤں سے وحشیانہ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ خون میں لت پت سڑک پر گرنے کے باوجود کوئی مدد کو آگے نہیں آیا اور وہ وہیں دم توڑ گئے۔
یہ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہےکرناٹک بی جے پی نے اس واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کانگریس حکومت پر الزام لگایا کہ ریاست میں ہندو محفوظ نہیں ہیں، اور یہ قتل مبینہ طور پر لَو جہاد گینگ کا کیا دھرا ہے۔
پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم سُہاس شیٹی کے قتل کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔