نمائش میدان نامپلی پر یکم دسمبر کو جی آئی او ۔ حیدرآباد کی عظیم الشان مشعل عوامی کانفرنس
خواتین وطالبات سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل
جماعت اسلامی ہند کی شعبہ طالبات، گرلز اسلامک آرگنائزیشن،حیدرآباد Girls Islamic Organisation (GIO) کی جانب سے جمعہ انتیس نومبر تا اتوار یکم ڈسمبر نمائش میدان نامپلی حیدرآباد پر تین روزہ تربیتی۔ تعلیمی فیسٹ جاری ہے
۔ یکم ڈسمبر،بروز اتوار صبح دس بجے تا پانچ بجے شام عظیم الشان عوامی کانفرنس (برائے خواتین وطالبات) منعقد ہوگی۔اس کانفرنس کا مقصد نوجوان نسل میں مغربی تہذیب کے بڑھتے رجحانات کا سدباب اور ان کے اندر آخرت کی فکر پروان چڑھانا اور ان کی صلاحیتوں کو اللہ کی راہ میں صرف کرنا ہے۔ اس فیسٹ کو۔مشعل۔ سے تعبیر کیاگیاہے
۔ اس کا عنوان۔وہ صبح ہم ہی سے آئے گی اور یہ صبح ہم ہی لائیں گے۔ دیاگیاہے۔اس عوامی کانفرنس کو محترمہ مبشرہ فردوس، محترمہ آسیہ تسنیم،محترمہ ناصرہ خانم،محترمہ خدیجہ مہوین،ڈاکٹر اصفیہ انعم،محترمہ مسیرہ فردوس،مولانا حامد محمد خان،ڈاکٹر طہ متین، ڈاکٹر محمدخالد مبشر الظفراورڈاکٹرمحمد مبشر احمدمخاطب فرمائیں گے
۔تمام نوجوان لڑکیوں اور خواتین و طالبات سے گذارش کی جاتی ہے کہ اس عظیم الشان کانفرنس میں ضرور زشرکت فرمائیں۔