حیدرآباد حادثہ میں جاں بحق عائشہ کی 4 ماہ قبل ہوئی تھی شادی
حیدرآباد کے مادھاپور میں ہفتہ کی رات پیش آئے دلخراش حادٹہ میں جاں بحق ہونے والی ہنیہ عایشہ کی شادی صرف چار ماه قبل یعنی 23 نومبر 2025 کو ہوئی تھی کیرالا سے تعلق رکھنے والی عایشہ شادی کے بعد اپنے شوہر عبدالباسط کے ساتھ حیدرآباد منتقل ہوئی تھی
یہ جوڑا شہر کے مہیشورم میں مقیم تھا اور ملابار جویلرس میں کام کرتا تھا یہ دونوں ہفتہ کی رات کسی کام سے باہر نکلے تھے رات 12بجے کے قریب ایک ڈی سی ایم گاڑی نے آن کی اسکوٹی کو ٹکر مارنے کے بعد اسے تقریباً 5 کلومیٹر تک گھسیٹتے ہوئے لے گئی۔ یہ واقعہ دیکھنے والوں کے لیے انتہائی لرزہ خیز ثابت ہوا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
حادثے کے نتیجہ میں اسکوٹی پر سوار 22 سالہ ہانیہ عائشہ شدید زخمی ہو گئیں جبکہ ان کے شوہر عبدالباسط بھی زخمی ہوئے۔ دونوں کو فوری طور پر مقامی افراد کی مدد سے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔
واقعے کے بعد عینی شاہدین اور نوجوانوں نے جوبلی ہلز کے قریب ڈی سی ایم گاڑی کو روک لیا اور اس کے کلینر کو پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ہاسپٹل ذرائع کے مطابق عائشہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دورانِ علاج دم توڑ گئیں، جس سے گھر میں کہرام مچ گیا اور علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔ عبدالباسط کو تشویشناک حالت میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ جوڑا کیرالا سے تعلق رکھتا ہے اور شہر کے مہیشورم میں مقیم تھا اور ملابار جویلرس میں کام کرتا تھا
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے فرار ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق حادثے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ ذمہ دار کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے



