جرائم و حادثات

حیدرآباد۔ ڈرینیج‌کیلیۓ کھودے گئے گہرے گڑھے میں گرنے والے بزرگ روزہ دار جاں بحق

حیدرآباد۔ شہر کے علاقہ شیخ پیٹ کے پاس محکمہ واٹر ورکس و سیوریج بورڈ کی جانب سے ڈرینج کے لئے کھودے گئےگڑھے میں گرنے  کی وجہ سے بزرگ روزہ دار جاں بحق ہوگئے۔

 

پولیس کے بموجب 78 سالہ غلام محمد جو کہ منی گلشن کالونی کے رہنے والے بتائے گئے ہیں 31مارچ کو عصر کی نماز کی ادائیگی‌کے‌بعد‌واپس ہورہے تھے۔ وہ حادثاتی طور پر سوریانگر کالونی کے پاس ڈرینیج کے کاموں کے لئے کھودے گئے گہرے گڑھے میں گرکر زخمی ہوگئے۔ انہیں گڑھے سے نکال کر علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج فوت ہوگئے۔‌

 

فلم نگر پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button