حیدرآباد میں خوفناک سڑکہ حادثہ: ڈی سی ایم نے اسکوٹی کو 5 کلومیٹر گھسیٹ کر لے گئی ، نوجوان خاتون ہانیہ عائشہ جاں بحق اور شوہر کی حالت تشویشناک
حیدرآباد کے علاقے مادھاپور میں ایک دل دہلا دینے والا اور خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک ڈی سی ایم گاڑی نے اسکوٹی کو ٹکر مارنے کے بعد اسے تقریباً 5 کلومیٹر تک گھسیٹتے ہوئے لے گئی۔ یہ واقعہ دیکھنے والوں کے لیے انتہائی لرزہ خیز ثابت ہوا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
حادثے کے نتیجہ میں اسکوٹی پر سوار 22 سالہ ہانیہ عائشہ شدید زخمی ہو گئیں جبکہ ان کے شوہر عبدالباسط بھی زخمی ہوئے۔ دونوں کو فوری طور پر مقامی افراد کی مدد سے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔
واقعے کے بعد عینی شاہدین اور نوجوانوں نے جوبلی ہلز کے قریب ڈی سی ایم گاڑی کو روک لیا اور اس کے کلینر کو پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ہاسپٹل ذرائع کے مطابق عائشہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دورانِ علاج دم توڑ گئیں، جس سے گھر میں کہرام مچ گیا اور علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔ عبدالباسط کو تشویشناک حالت میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ جوڑا کیرالا سے تعلق رکھتا ہے اور شہر کے مہیشورم میں مقیم تھا اور ملابار جویلرس میں کام کرتا تھا
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے فرار ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق حادثے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ ذمہ دار کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے۔



