جرائم و حادثات

حیدرآباد میں تیز رفتار انووا کار دکان میں جا گھسی، ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک – دو زخمی

حیدرآباد میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق مائلاردیوپلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع درگا نگر چوراستہ کے قریب ایک اِنووا کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ایک دکان میں جا گھسی

 

۔اس دل دہلا دینے والے حادثے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ پربھو مہاراج ، 27 سالہ ستوناد اور 25 سالہ دیپک موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ جبکہ دو دیگر افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں، جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

 

حادثے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اِنّووا کار میں سوار تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس حادثے کی وجوہات کی جانچ کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button