حیدرآباد سے اے پی جانے والی بس ؛ ٹپر سے تکرا جانے کے بعد شعلہ پوش- 14 افراد زندہ جل کر ہلاک ; متعدد زخمی
مارکا پورم میں بھیانک سڑک حادثہ: 14 افراد جل کر ہلاک، متعدد زخمی
آندھرپردیش کے مارکا پورم ضلع میں ایک ہولناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں راوی ورم کے قریب پَلکالا کواریوں کے علاقے میں ایک ٹِپر اور پرائیویٹ ٹرایول بس میں تصادم ہوا۔ حادثہ کے بعد بس اور ٹِپر دونوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
واقعہ میں بس میں سوار 14 مسافر جل کر ہلاک ہو گئے جبکہ مزید 15 افراد زخمی ہوئے۔ بس اور ٹِپر مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق بس ہری کرشن ٹراویلس کی تھی۔ یہ حادثہ جمعرات کی صبح 6 سے 6:30 بجے کے درمیان پیش آیا۔
پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر حادثے کے مقام پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ زخمیوں کو مارکی پورم کے ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کر کے علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق بس حیدرآباد سے پامورو کی جانب جا رہی تھی جب بس موڑ لیتے ہوئے ٹِپر سے جا ٹکرائی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ٹِپر کی تیز رفتار اس حادثہ کی بنیادی وجہ بنی۔ حادثہ کے وقت بس میں تقریباً 30 مسافر موجود تھے، جن میں سے پیچھے کی جانب بیٹھے مسافر باہر نہ نکل سکے اور جل کر ہلاک ہو گئے، جبکہ آگے کی جانب سوار افراد زندہ بچ گئے۔
ہلاک شدگان میں کنیگیری اور پامورو علاقوں کے رہائشی شامل ہیں۔ مارکا پورم کے جے سی سری نواسلو اور رکن اسمبلی کندول نارائن ریڈی نے حادثہ کی جگہ کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا۔





