جرائم و حادثات
تلنگانہ کے میدک، ورنگل اور نظام آباد میں حادثات، 7 افراد ہلاک
تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں پیش آئے سڑک حادثات میں 7 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ضلع میدک کے کولچارم منڈل رام پور میں آر ٹی سی بس اور موٹر سائیکل کے تصادم میں باپ بیٹا امرت گوڑ (51)، رشی وردھن گوڑ (13) اور سائی گوڑ (32) ہلاک ہوگئے۔ ورنگل میں اسکوٹی کو بولیرو نے ٹکر مارنے سے دو نوجوان ہلاک ہوگئے،
جبکہ نظام آباد کے آرمور منڈل پیپری میں آٹو اور اسکوٹی کے تصادم میں سری نواس اور وجئے ہلاک ہوگئے۔
دوسری جانب سوریہ پیٹ ضلع کے ترو ملاگیری منڈل ویلیشالا میں آر ٹی سی بس کو لاری نے ٹکر مار دی جس سے 7 افراد زخمی ہوگئے، جن میں دونوں ڈرائیوروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



