جرائم و حادثات
دو لاریاں تصادم کے بعد شعلہ پوش – دو ڈرائیور اور ایک کلینر زندہ جل گئے

تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں آج صبح کے وقت ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں تین افراد زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ مریپڈ منڈل کے یللم پیٹ اسٹیج کے قریب قومی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب دو لاریوں کا آمنے سامنے سے زوردار ٹکر ہوگیا۔
ٹکر کے فوراً بعد دونوں لاریوں کی کیبنوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس میں دونوں ڈرائیور اور ایک کلینر پھنس کر زندہ جل گئے۔ حادثے کے بعد ہائی وے پر ٹریفک میں خلل پیدا ہوا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور نعشوں کو باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کیا۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں