جرائم و حادثات

حیدرآباد ۔‌سٹی کالج کے قریب حادثہ نوجوان جاں بحق والدین زخمی

حیدرآباد: شہر کے علاقہ سٹی کالج کے قریب آج رات پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں 32 سالہ نوجوان امتیاز حسین ہاشمی ولد بشارت حسین ہاشمی جاں بحق ہو گئے جبکہ اُن کے والدین زخمی بتائے گئے ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق امتیاز حسین ہاشمی جو پنچ محلہ کے رہنے‌ والے تھے آج رات اپنے والدین کے ہمراہ کار میں سفر کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی بے قابو ہو کر سٹی کالج کے قریب روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

 

حادثے میں وہ اور ان کے والدین زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں نوجوان زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ مزید تفصیلات کیلئے ان‌ فون نمبرز پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

9014296723
8801649330

متعلقہ خبریں

Back to top button