جرائم و حادثات

غیرمرد سے 25 منٹ فون پر بات کے بعد شادی شدہ خاتون نے کرلی خودکشی

immagine

نلگنڈہ: کسی اورشخص سے فون پر25 منٹ بات کرنے کے بعد ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ موضع مکندا پورسے تعلق رکھنے والے وینکنا کی بیوی 32 سالہ سریتا نے کل اس وقت اپنے گھرمیں پھانسی لے لی جب ا سکا شوہرکھیتوں میں کام کیلئے گیا ہوا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو اس بات کا علم ہوا کہ خاتون نے خودکشی سے قبل کسی اورشخص سے فون پرقریب 25 منٹ بات کی تھی۔ خودکشی کے پس پردہ ناجائز تعلقات کا شبہ ظاہرکیا جارہا ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button