انٹر نیشنل

مکہ کے تمام چیک پوسٹوں پر اضافی عملہ تعینات، پرمٹ کی سختی سے چیکنگ 

ریاض ۔ کے این واصف

مکہ شہر میں داخلہ پوئنٹس پر تفتیش کا عمل سخت کردیا گیا ہے۔ مقیم غیر ملکی افراد کو مکہ شہر مین داخل ہونے اور غیر قانونی طریقہ سے حج کی کوشش سے احتراز کرنا چاہئیے اس کی سزائیں بہت سخت ہیں۔ پچھلے سنیچر سے سعودی محکمہ امن عامہ نے حج انتظامی کمیٹی کی ہدایات پرعمل درآمد کا آغاز کردیا۔ممکت میں مقیم غیرملکیوں کو پرمٹ کے بغیر مکہ جانے کی اجازت نہیں ہے۔

 

عربی روز نامہ عکاظ نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مکہ میں داخل ہونے والے تمام راستوں پر چیک پوسٹوں کو فعال کرتے ہوئے وہاں اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے جن کے پاس پرمٹ نہیں ہوتے انہیں واپس لوٹا دیا جاتا ہے۔ادارہ امن عامہ کی جانب سے سعودی شہریوں اور مملکت میں رہنے والے غیرملکیوں کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ حج قوانین کا احترام کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے تعاون کریں۔

 

امن عامہ کا کہنا ہے کہ پرمٹ کے بغیر مشاعر مقدسہ منی، مزدلفہ اور عرفات‘ میں بھی جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی کے مرتکب افراد قانون شکنی کے زمرے میں شامل کیے جائیں گے جن پر مقررہ سزاوں کا اطلاق ہوگا۔ مکہ پرمٹ ان غیرملکیوں کو جاری کیا جاتا ہے جو حج سیزن کے دوران مکہ اور مشاعر مقدسہ میں جاری منصوبوں اورحج آپریشن کے سلسلے میں خدمات انجام دیتے ہیں۔ایسے غیرملکیوں کو مکہ جانے کی اجازت ہوتی ہے جن کا اقامہ مکہ سے جاری ہوا ہوتا ہے۔

 

پرمٹ کے حصول کےلیے کارآمد اقامہ ہونا ضروری ہے۔ علاوہ ازیں پرمٹ کس مقصد ( کام) کےلیے درکار ہے اس کی وضاحت بھی کرنا ہوگی۔قانون کے مطابق جو شخص بھی پرمٹ کے بغیرلوگوں کو مکہ لے جاتے ہوئے پکڑا جاتا ہے اس پر 50 ہزار ریال جرمانہ 6 ماہ قید اور ملک بدری کی سزا کا اطلاق کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button