نیشنل

مسٹرانڈیا فلم میں کیلینڈرکے کردارسے بطوراداکاراپنی شناخت بنانے والے بالی ووڈ اداکارستیش کوشک چل بسے

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکارو ہدایت کار ستیش کوشک چل بسے۔ ان کے قریبی دوست اور اداکار انوپم کھیر نے ٹویٹ کرکے اس افسوسناک خبر کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ میں جانتا ہوں کہ موت اس دنیا کی آخری سچائی ہے۔ لیکن میں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میں زندہ رہتے ہوئے اپنے بہترین دوست ستیش کوشک کے بارے میں یہ لکھوں گا۔
ستیش کوشک 67 سال کے تھے۔ انھوں نے کئی فلموں میں کام کیا ہے خاص طورپران کی فلموں میں مسٹرانڈیا کا نام قابل ذکرہے جس میں انھوں نے کیلینڈر کا کردارادا کیا تھا، فلمی اداکار کے طور پر ستیش کوشک کو اس فلم سے پہچان ملی تھی۔ وہ دیوانہ مستانہ اورساجن چلے سسرال کے علاوہ اوربھی کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہردکھا چکے ہیں۔ ستیش کوشک ایک مشہور بالی ووڈ اداکار، کامیڈین، اسکرپٹ رائٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button