جرائم و حادثات

لولو مال میں ایک ریٹائرڈ اسکول ہیڈماسٹر کی شیطانی حرکت _ مقدمہ درج : ویڈیو دیکھیں

بنگلور _ 4 نومبر ( اردولیکس ڈیسک) بنگلورو کے لولو مال کے اندر ایک ریٹائرڈ ہیڈماسٹر شیطانی حرکت کرتے ہوئے کیمرے میں قید ہوگیا ۔ جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مال میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے  ریٹائرڈ اسکول ہیڈماسٹر  61 سالہ اشوتھ نارائن   نے  تیسری ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ  عدالت کے سامنے خودسپرد ہوگیا

بسویشورا نگر کا  رہنے والا اشوتھ نارائن دساراہلی کے سری ویربھدرا ہائی اسکول میں ہیڈ ماسٹر کے طور پر کام کرتا تھا اور ایک سال قبل ریٹائرڈ ہوا

گزشتہ اتوار کا ایک ویڈیو جس میں نارائن کو خواتین کو نامناسب طریقے سے چھوتے ہوئے دیکھا گیا  سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا تھا۔

مال میں موجود ایک شخص  یشونتھ جے پرکاش نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے شروع میں سوچا کہ نارائن نے غلطی سے خواتین کو چھوا ہوگا لیکن اگلے 10-15 منٹ میں اس نے نارائن کو خواتین کے ایک گروپ کے قریب جاتے ہوئے انہیں ہراساں کرتے ہوئے دیکھا۔ اس کے بعد جے پرکاش نے اس کا ویڈیو لے لیا اسے لولو مال کے سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ شیئر کیا۔

لولو مال کے مینجر کی شکایت پر پولیس نے اس کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ اور اس کی گرفتاری کے لئے اسے تلاش کررہے تھے کہ اس نے عدالت کے سامنے پیش ہوکر خودسپرد ہوگیا اور ضمانت حاصل کرلی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button