جرائم و حادثات

حادثے کے وقت تلگو فلم ہیرو سائی دھرم تیج کی گاڑی 75 کلو میٹر کی رفتار سے دوڑ رہی تھی۔ویڈیو وائرل

حیدرآباد: تلگو فلم اداکار سائی دھرم تیج کل حیدرآباد کے مادھاپور علاقے میں پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی ہو گئے تھے، وہ اپنی اسپورٹس بائیک پر جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی بے قابو ہو گئی جس کے نتیجے میں وہ گاڑی سے گر پڑے، آج حادثے کا سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح یہ حادثہ پیش آیا۔ اس دوران مادھا پور پولیس نے بتایا کہ حادثے کے وقت اداکار کی گاڑی فی گھنٹہ 75 کلومیٹر کی رفتار سے دوڑ رہی تھی پولیس نے فلم اداکار کے خلاف برق فتاری سے گاڑی چلانے کےمعاملے میں ایک کیس بھی درج کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button