جرائم و حادثات

بریکنگ نیوز _ تلنگانہ کے نظام آباد میں بھیانک سڑک حادثہ، 3 ہلاک اور چار زخمی _ ڈرائیور کے پیٹ سے آنتیں باہر آگئیں

نظام آباد _ 27 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد شہر کے  مضافاتی علاقے  ارسا پلی بائی پاس روڈ پر ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جمعرات کی شام ایک اشوک لی لینڈ پک اپ گاڑی جو مخالف سمت  سے آنے والے آٹو کو ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجہ میں آٹو میں سوار تین افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے جن میں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ آٹو مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور پک اپ گاڑی الٹ گئی آٹو ڈرائیور کے پیٹ کے آنتیں باہر نکل گئیں۔

 

بتایا گیا ہے کہ آٹو نظام آباد سے رینجال منڈل کے  ڈو پلی جارہا تھا ۔ حادثہ میں مرنے والے اور زخمیوں کی فوری شناخت نہیں ہو سکی۔

 

 

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ نظام آباد میں تعمیراتی کام مکمل کرکے گھر لوٹ رہے تھے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تفصیلات ابھی معلوم نہیں ہوسکیں۔ معلوم ہوا ہے کہ حادثہ کا سبب بننے والی گاڑی میں سوار افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں ۔ 6 ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button