نیشنل

لال قلعہ پرلہرائیں گے گلابی پرچم

حیدرآباد: چیف منسٹرتلنگانہ کے چندرشیکھرراو نے کہا ہے کہ دہلی کے لال قلعہ پرگلابی پرچم لہرایا جائے گا۔ انھوں نے تلنگانہ بھون میں بی آرایس کا پرچم لہرانے کے بعد کمارا سوامی اورپرکاش راج کے علاوہ دیگر اہم قائدین کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر کے سی آرنے کہا کہ بہت جلد کسانوں اورپانی سے متعلق پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس مہینے کی 14 تاریخ کو دہلی میں بی آرایس کے دفترکا افتتاح عمل میں آئے گا اورکرناٹک کے انتخابات میں جے ڈی ایس کی طرف سے انتخابی مہم چلائی جائی گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button