جرائم و حادثات

قیدی نمبر”7586“ اور آٹو نمبر ”AP25JA 7586“ 13آٹوؤں کے سرقہ میں ملوث ملزمین گرفتار  _ ایک ملزم مفرور۔ کمشنر پولیس ناگاراجو کی پریس کانفرنس

نظام آباد: 27/ اکتوبر (اُردو لیکس) نابالغ لڑکی کی اغواء میں ملوث ملزم جو 7 سال کی سزاء کاٹنے کے بعد اس کا قیدی نمبر ”7586“ تھا اس ملزم نے اپنی رہائی کے بعد اسی نمبر سے AP25JA 7586 آٹو چلاتے ہوئے اور آٹوؤں کے سرقہ کی وارداتوں میں ملوث2 ملزمین سید رفیق ولد لال محمد عمر 32 سال پیشہ ڈرائیور کڑیم منڈل نرمل، شیخ صابر ولد برہان عمر 37 سال پیشہ مزدور ساکن جنا رام منچریال ضلع کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔جبکہ ایک ملزمین محمد صمد ولد رفیق عمر 35 سال پیشہ ڈرائیور ساکن خانہ پور نظام آباد مفرور ہے۔ کمشنر پولیس کے آر ناگاراجو نے سنٹرل کرائم اسٹیشن نظام آباد پولیس کمشنر یٹ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ آج 11:30 بجے دن مصدقہ اطلاع پر سی سی ایس انسپکٹر اور ماکلور پولیس اسٹیشن ایس آئی کی قیادت میں ایک ٹیم نے مشتبہ حالت میں دو افراد کو مانک بھنڈار میں گرفتار کرتے ہوئے ان سے پوچھ تاچھ کی۔

 

انہوں نے بتایا کہ ملزمین نے 2012 ء میں کڑیم پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک نابالغ لڑکی کے اغواء کے کیس میں ملوث رہنے پر انہیں 7 سال کی سزاء ہوئی تھی۔ جیل سے رہائی کے بعد قیدی نمبر 7586 اسی نمبر کے ساتھ AP25JA 7586 آٹو اپنے دودوستوں کے ساتھ مل کر آٹوؤں کے سرقہ کی وارداتیں رات کے اوقات میں انجام دیا کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمین کے قبضہ سے 13 آٹو ؤں جس کی قیمت 21لاکھ بتائی جاتی ہے۔ ضبط وبرآمد کرلیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آف پولیس ڈی اروند بابو، اے سی پی نظام آباد وینکٹیشورو دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button