جنرل نیوز

ادارہ معہد علوم الحدیث وادی حدیث جل پلی کا 40 واں سالانہ اجلاس

حیدرآباد:  بتاریخ 19/03/2023بروز اتوار صبح دس بجےصوبائی تلنگانہ وشہر حیدرآباد دکن کا سب سے قدیم سلفی اقامتی ادارہ معہد علوم الحدیث وادی حدیث جل پلی کا 40 واں سالانہ اجلاس زیر صدارت جناب نعت اللہ صاحب صدر جمعیتِ اہلحدیث صوبائی تلنگانہ منعقد ہوا جس میں مہان خصوصی مولانا ظفر الحسن مدنی حفظہ اللہ اور اسی طرح مولانا شعیب مدنی مولانا صفی الرحمن مدنی مولانا عبد الصمد عمری مولانا یوسف عمری دیگر لوگوں نے شرکت کی امسال تین طلباء نے اپناحفظ مکمل1عبدالرحمن بن انیس الرحمن 2ابو منظر بن معین الدین 3ابو معاذ بن معین الدین۔ طلباء نے اپنا تعلیمی مظاہر ہ پیش کیا استقبالیہ حافظ عباس حدیثی نے پیش کیا

معہد کی تعلیم رپورٹ مولانا عبد الکریم خان جامعی ناظم تعلیمات نے پیش کی صدر معہد جناب سلیم خان صاحب و جناب حسین با عوم سکریٹری نے مہمانوں کی شال پوشی کی اس موقع سے ابناء قدیم کے جانب سے جاری کردہ رمضان المبارک کا نظام العمل کی رسم اجراء عمل میں آءی
داخلوں کے لیے اس نمبر پر ربط کر سکتے ہیں 6303886054 تعلیمی سال کا اعزاز 1مءی سے ہوگا
اولیاء طلباء کے ساتھ ابناء قدیم معہد علوم الحدیث کی کثیر
تعداد نے شرکت کی اپنا مادر عملی سے لگاو کا ثبوت دیا اس اجلاس کی نظامت جناب حافظ شیخ اسمعیل حدیثی سلمہ صدر جمعیت اپنا قدیم معہد علوم الحدیث نے کی جناب ساجد عمری کے ھدیہ تشکر کے ساتھ یہ اجلاس اختتام پذیر ہوا

متعلقہ خبریں

Back to top button