انٹر نیشنل

مسجد نبوی میں اس ہفتہ بھی زائرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز

ریاض ۔ کے این واصف 

مسجدنبوی میں زائرین کی تعداد اس ہفتہ بھی 50 لاکھ سے زیادہ رہی۔ یہ تعداد پچھلے ہفتہ سے کسی قدر کم ہے۔  مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 15 سے 21 دسمبر کے دوران 50 لاکھ 27 ہزار 400 زائرین کا مسجد نبوی میں خیرمقدم کیا گیا۔ یہ تعداد پچھلے ہفتہ یعنی 8 سے 15 دسمبر کے بیچ 51 لاکھ 19 ہزار تھی۔

 

خبررساں ادارے سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ پانچ لاکھ 32 ہزار 365 زائرین نے روضہ رسول پر حاضری دی جبکہ ایک لاکھ 19 ہزار648 زائرین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی۔  مختلف زبانوں میں ترجمے کی سہولتوں سے 99 ہزار916 زائرین نے استفادہ کیا جبکہ مسجد نبوی کی لائبریری سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 11 ہزار848 تک رہی۔

 

زائرین کو 31 ہزار296 تحائف دیے گئے جبکہ 12 ہزار445 نے فون سروسز اور دیگر مواصلاتی چینلز سے فائدہ اٹھایا۔ مسجد نبوی انتظامیہ نے ایک لاکھ 33 ہزار200 زمزم کی بوتلیں تقسیم کیں جبکہ 92 ہزار 954 افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔ جبکہ ٹرانسپورٹیشن سروس سے 61 ہزار899 افراد مستفید ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button