جرائم و حادثات

پونے میں نابالغ نے کار چلاتے ہوئے دو انجنیئرس کو روند دیا _ 15 گھنٹے میں ضمانت ملنے پر عدلیہ پر کی جا رہی ہے تنقیدیں

پونے _ 21 مئی ( اردولیکس ڈیسک) مہاراشٹر کے پونے میں گزشتہ اتوار کی صبح 3.15 بجے ایک نابالغ   لڑکے نے پورش کار تیز رفتاری  سے چلاتے ہوئے ایک  بائیک کو ٹکر ماری۔ جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو انجنیئرس سریش اور اشوانی کافی دور جا گرے اور دونوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

 

اس وقت مقامی لوگوں نے ڈرائیور کو باہر نکالا اور اس کی پٹائی کرتے ہوئے  پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔نابالغ  کی عمر 17 سال بتائی جاتی ہے بتایا جاتا ہے کہ نابالغ نے کار چلانے سے قبل شراب پی رکھی تھی ۔یہ  حادثہ ایک  کلب میں پارٹی سے آتے ہوئے پیش آیا۔ معلوم ہوا ہے کہ نابالغ ایک رئیل اسٹیٹ ڈویلپر کا بیٹا ہے۔اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نابالغ کو بچوں کی عدالت جیونیل کورٹ کے سامنے پیش کیا ۔الزام ہے کہ رئیل اسٹیٹ ڈویلپر نے اپنے بیٹے کو نکالنے کے لیے اچھی رقم خرچ کی ہے ۔ اس لیے بیٹے کو 15 گھنٹے میں ضمانت دے دی گئی۔

 

جیونیل کورٹ کے جج نے ضمانت منظور کرتے ہوئے نابالغ پر شرائط عائد کر دیں۔ ٹریفک پولیس کے ساتھ 15 دنوں تک کام کریں۔حادثات پر ایک مضمون لکھیں۔شراب پینے سے بچنے کے لئے علاج کروایں اور کونسلنگ بھی لی جائے۔ ان شرائط کے ساتھ جج نے نابالغ کی  صرف 15 گھنٹے کے اندر ضمانت منظور کردی۔

جیونیل کورٹ کے جج کی جانب سے شراب پی کر کار چلاتے ہوئے دو افراد کو ہلاک کردینے کے معاملے میں صرف 15 گھنٹے کے اندر ضمانت منظور کرنے اور سزا کے طور پر حادثات پر مضمون لکھنے کی ہدایت پر ہر گوشے سے مذمت کی جا رہی ہے سوشل میڈیا صارفین نے اسے ہندوستانی عدلیہ کا مذاق قرار دیا۔

نابالغ کی ضمانت منظور کرنے پر آرہی تنقیدوں کو دیکھتے ہوئے پولیس نے نابالغ کے والد رئیل اسٹیٹ ڈویلپر  وشال اگروال کو اورنگ آباد سے گرفتار کرلیا اس کے علاوہ پولیس نے نابالغ کو شراب سربراہ کرنے کے الزام میں دو بارس کے تین افراد کو بھی گرفتار کرلیا۔

اسی دوران کار کی ٹکر سے مرنے والے سریش اور اشوانی کے گھر والوں نے نابالغ پر قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے عمر قید کی سزا سنانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سریش اور اشوانی گزشتہ سال ہی ایک ساتھ انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کی اور گزشتہ سال دسمبر میں دونوں کو ایک ہی جگہ ملازمت ملی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button