تلنگانہ اورآندھراپردیش میں بارش کا امکان

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ، ساحلی اے پی،یانم اور رائل سیما کے ایک یا دو مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ کے مطابق جنوب مغرب مانسون تلنگانہ، ساحلی آندھرا،یانم اور رائل سیما میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کمزور ہوگیا ہے۔اسی عرصہ کے دوران تلنگانہ،ساحلی اے پی،یانم اور رائل سیما میں ایک یا دو مقامات پر بارش ہوئی۔