ہندوستان سمیت ان ممالک کے شہریوں کو دبئی واپسی کی اجازت نہیں ہوگی

نئی دہلی: متحدہ عرب امارات حکومت نے ہندوستان، بنگلہ دیش، پاکستان اور سری لنکا سے دبئی جانے والی پروازوں کی معطلی میں 28 جولائی تک توسیع کی ہے۔ متحدہ عرب امارات ایئر لائن نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 14 دنوں کے دوران ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کا سفر کرنے والے مسافروں کو متحدہ عرب امارات واپس لوٹنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ البتہ متحدہ عرب امارات کے شہری اور گولڈن ویزا رکھنے والے مسافرین اور سفارتی مشن کے اراکین کو اس کووڈ پروٹوکول سے راحت حاصل رہے گی۔