جرائم و حادثات

گنیش جلوس میں جانے والے خاندان کے مکان میں چوری

حیدرآباد:گنیش مورتیوں کے وسرجن کے لئے جانے کے دوران مکان میں بڑے پیمانہ پر چوری کی واردات پیش آئی۔یہ واردات تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع کے کلواکورتی میں کل شب پیش آیا۔ پولیس سے کی گئی شکایت میں ودیا نگر کالونی کے فائنانسر وشنو وردھن ریڈی نے بتایا کہ اس کے گھر میں چور نے گھس کر 55 تولہ طلائی زیورات اور 3 لاکھ نقدرقم کی چوری کرلی۔ اس نے کہا کہ گنیش مورتیوں کے وسرجن کے بعد واپسی پر گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور گھر کا سامان بکھراپڑا تھا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button