Uncategorized

منوگوڑو ضمنی انتخاب کی مہم بام عروج پر آج رینوکا چودھری بھی منوگوڑو پہنچکر انتخابی مہم میں حصہ لیا

سابقہ مرکزی وزیر وسابقہ رکن پارلیمنٹ کھمم محترمہ رینوکا چودھری نے آج منوگوڑو 3 نومبر کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کی تشہیر کے لیے میدان میں کانگریس کی طرف سے مورچہ سنبھالی رینکا چودھری آج منوگوڑو اسمبلی حلقہ پہنچتے ہی خواتین اور کانگریس قائدین نے والہانہ استقبال کیا پھچلے 15 دنوں سے کھمم سے تعلق رکھنے والے رینکا چودری کے حامی کارکنان منوگوڑو ضمنی انتخاب کے لئے زبردست مہم چلاتے ہوئے کانگریس امیدوار محترمہ سرونتی رڈی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کررہے ہے

 

آج رینوکا چودری نے منوگوڑو اسمبلی حلقہ کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس امیدوار محترمہ سرونتی رڈی کے مقابلے میں تلنگانہ حکومت کے پورے وزراء اور ارکان اسمبلی ملکر ایک عورت کا مقابلہ کررہے محترمہ رینوکا چودھری نے ٹی آر ایس اور بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں جماعتیں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں منوگوڑو اسمبلی حلقہ کے عوام سے اور بالخصوص خواتین سے رینوکا چودھری نے اپیل کی ہے کہ فرقہ پرستی بی جے پی اور ٹی آر ایس کے جھوٹے پروپیگنڈوں کا شکار نہ ہوں بلکہ جدید ریاست تلنگانہ دینے والی پارٹی کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر بہاری اکثریت کے ساتھ محترمہ سرونتی رڈی کو کامیاب بنائیں محترمہ رینکا چودری نے بی جے پی کو فرقہ پرست پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی صرف ذات پات کی سیاست کرتی ہے اور ٹی آر ایس کو بھی رینکا چودری نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس ایس پارٹی میں صرف باپ بیٹے کا راج چلتا ہے 8 سالوں میں کے سی آر نے تلنگانہ میں صرف وعدہ کیے وعدہ کے علاوہ کچھ نہیں کیا رینکا چودھری نے یاد دلایا کہ محترمہ سونیا گاندھی نے کانگریس پارٹی کی نقصان کی پروہ کیے بغیر تلنگانہ کے عوام کے مستقبل کو روشن کر نے کے لئے تلنگانہ ریاست تشکیل دی مگر کے سی آر نے اپنے مفادات کے لیے تلنگانہ عوام کو دھوکا دیا رینوکا چودھری جذبات پر قابو نہ پاتے ھوے منوگوڑو اسمبلی کے عوام سے کہا کہ ایک عورت کے مقابل میں پوری حکومت کی مشنری کام کر رہی ہے اب آپ کی ذمداری ہے محترمہ سرونتی رڈی کو بہاری اکثریت کے ساتھ کامیابی سے ھم کنار کریں بالخصوص محترمہ رینکا چودھری نے منوگوڑو اسمبلی حلقہ کے خواتین سے اپیل کی ہے کہ منوگوڑو اسمبلی حلقہ میں خواتین ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے رینوکا چودھری نے اپیل کی ہے کہ اگر متحدہ طور پر خواتین کا ووٹ اپنے بہن کو ڈال دیا تو محترم سرونتی رڈی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی سے ھم کنار ہوگی

متعلقہ خبریں

Back to top button