جرائم و حادثات

حیدرآباد۔ پرانے شہرمیں کارپوریٹرکے قریبی رشتہ دار کا قتل

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہرمیں اب سے کچھ ہی قبل ایک نوجوان کے قتل کی ورادات پیش آئی۔ مہلوک نوجوان للیتا باغ کے مجلسی کارپوریٹراعظم کے قریبی رشتہ داربتائے گئے۔ باوثوق ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق عیدی بازارزہرہ بی کی درگاہ انمول ہوٹل کے قریب انس نامی نوجوان پارٹی آفیس میں موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر مہلک ہتھیارسے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ انھیں علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران زخموں سے جانبرنہ ہوسکے۔ پولیس مقام واقعہ پرپہنچ گئی اورمصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button