تلنگانہ

تلنگانہ میں قیامت خیز گرمی سے پریشان عوام کے لئے راحت کی خبر _ آیندہ تین دن تک چند اضلاع میں بارش

حیدرآباد _ 19 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ میں قیامت خیز گرمی سے پریشان عوام کے لئے راحت کی خبر ہے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ریاست میں ہفتہ سے تین دن تک ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے کہا کہ جنوبی تلنگانہ کے اضلاع میں بارش کا اثر رہے گا۔ نلگنڈہ، یادادری بھونگیر، سوریاپیٹ، کھمم، ناگرکرنول، ونپرتی، رنگا ریڈی، وقارآباد، محبوب نگر، نارائن پیٹ، جوگولمبا گدوال اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارش کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ جمعرات کو ریاست بھر میں شدید گرمی دیکھی گئی ۔ نلگنڈہ ضلع کے ندامنور میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 45.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ کریم نگر ضلع کے تھانگو میں درجہ حرارت 45.6 ڈگری، نلگنڈہ ضلع کے دمارچرلا میں 45.5 ڈگری، کریم نگر ضلع کے ویناونکا میں 45.4 ڈگری اور سوریا پیٹ ضلع کے رائنی گوڈم میں 45.4 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button