جرائم و حادثات

پولیس کانسٹبل نے سرویس ریوالورسے گولی مارکرخودکشی کرلی

رینی گنٹہ: ریاست آندھراپردیش کے ضلع چتومیں ایک پولیس کانسٹبل نے سرویس ریوالورسے خود کو گولی مارکرخودکشی کرلی۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق رینی گنٹہ میں آر پی ایف کے کانسٹبل گنگادھرنے اس وقت یہ انتہائی اقدام کیا جب وہ آن ڈیوٹی تھا۔ مہلوک کا تعلق ضلع سریکاکولم سے بتایا گیا ہے۔ فوری طورپرخودکشی کی وجہہ کا علم نہیں ہوسکا۔ پولیس پورے معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button