جرائم و حادثات

نظام آباد ضلع کے آرمور کی خاتون کو تین بچوں کے ساتھ کنال میں چھلانگ لگانے سے بچا لیا گیا

نظام آباد _21 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں ایک خاتون شوہر سے جھگڑے کے بعد اپنے ٹین بچوں کے ساتھ کنال میں کود کر خودکشی کرلینے کی کوشش کررہی تھی کہ مقامی لوگوں نے خاتون کو بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق سری رام ساگر پروجیکٹ میں ایک خاتون نے اپنے بچوں کے ساتھ کاکتیہ کنال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ وہاں موجود افراد نے ڈائل 100 پر فون کرتے ہوئے بتایا کہ ایک خاتون خودکشی کی کوشش کررہی ہے جس پر پولیس وہاں پہنچ گئی ۔ اور خاتون کو بچا لیا۔ بتایا گیا ہے کہ نظام آباد ضلع کے آرمور راجارام نگر کی رہنے والی فرزانہ نامی خاتون شوہر سے جھگڑے کی وجہ سے اپنے بچوں کے ساتھ پوچمپاڈو پروجیکٹ کے کاکتیہ کنال میں کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ پولیس کے بیٹ بلیو کوٹ کے جوان نریش اور راکیش نے فوراً وہاں پہنچ گئے اور ماں کے ساتھ تینوں بچوں کو بچایا۔ شوہر کو بلا کر کونسلنگ کر کے ان تمام کو اس کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس ایس آئی سرینواس اور مقامی لوگوں نے بلیو کوٹ کے عملے کو مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button