نیشنل

اتراکھنڈ اسمبلی میں یونیفارم سیول کوڈ بل منظور

نئی دہلی _ 7 فروری ( اردولیکس ڈیسک) اتراکھنڈ اسمبلی میں یونیفارم سیول کوڈ بل کو منظور کرلیا گیا ہے اس طرح اتراکھنڈ ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے ، جہاں یو سی سی کو لاگو کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ریاست کے چیف منسٹر پشکر سنگھ دھامی نے منگل کو اسمبلی میں یونیفارم سیول کوڈ بل کو پیش کیا تھا۔ دو دن تک اس بل پر مباحث ہوئے آج دوسرے دن بحث مکمل ہونے کے بعد، چیف منسٹر پشکر سنگھ دھامی نے آج شام ایوان سے یونیفارم سیول کوڈ، اتراکھنڈ -2024 بل پاس کرنے کی درخواست کی۔ اس کے بعد سرکاری بنچ نے اس  بل کو اکثریت کی بنیاد پر منظور کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button