عاشق کے لئے ڈھائی لاکھ کی بائیک خریدنے چور بنی 19سالہ لڑکی
تاملناڈو کے کوئمبتور ضلع کے پولّاچی میں ایک 19 سالہ لڑکی نے اپنے عاشق کو موٹر سائیکل تحفے میں دینے کے لئے اپنی سہیلی کے گھر سے سونے کے زیورات چوری کرلئے۔ چوری کئے گئے زیورات فروخت کرکے حاصل رقم سے اس نے عاشق کے لئے 2.50 لاکھ روپے مالیت کی بائیک خرید دی۔
پولّاچی سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ آر۔ جائی پرنسی مقامی سرکاری آرٹس کالج میں بی کامط دوسرے سال کی طالبہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 16 اگست کو وہ اپنی سہیلی کے گھر گئی تھی، جہاں اس نے الماری میں رکھے تقریباً 9 سَورن سونے کے زیورات چوری کرلئے۔
بعد ازاں پرنسی نے چوری کئے گئے زیورات فروخت کئے اور حاصل ہونے والی رقم سے اپنے محبوب کے لیے 2.50 لاکھ روپے کی موٹر سائیکل خریدی۔
سہیلی کے والد تمل سیلوان کی شکایت پر پولّاچی نارتھ پولیس نے تحقیقات شروع کیں، جس کے دوران چوری کا راز فاش ہوگیا۔ پولیس کی پوچھ تاچھ میں لڑکی نے زیورات چوری کرکے انہیں فروخت کرنے اور اس رقم سے عاشق کے لئے لیے بائیک خریدنے کا اعتراف کیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی فی الحال فرار ہے، جبکہ اس کے عاشق کی تلاش بھی جاری ہے۔



