ایجوکیشن

ڈائیٹ کالج نظام آباد ناگارام میں اُردو کی 5، تلگو اور انگریزی میڈیم کیلئے 9 گیسٹ لکچررس کے مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے فریش / وظیفہ یاب لکچررس سے درخواستیں مطلوب

ڈائیٹ کالج نظام آباد ناگارام میں اُردو کی 5، تلگو اور انگریزی میڈیم کیلئے 9 گیسٹ لکچررس کے مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے فریش / وظیفہ یاب لکچررس سے درخواستیں مطلوب۔30/ جون درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ مقرر 

مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نظام آباد کی موثر و کامیاب نمائندگی کا اثر۔ طلباء میں خوشی کی لہر۔ عوامی حلقوں میں ایم ایس او کی ستائش 

 

نظام آباد:21/ جون (محمد یوسف الدین خان اردو لیکس )ڈائیٹ کالج نظام آباد میں واقع ناگارام میں تلگو، انگریزی میں (9) اور اُردو میڈیم کے لئے (5) گیسٹ لکچررس (مہمان لکچررس) کنٹراکٹ بنیاد پر تقررات کیلئے اہلیت رکھنے والے فریش / وظیفہ یاب لکچررس سے درخواستیں مطلوب ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر نظام آباد درگا پرساد نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ متعلقہ مضامین میں ایم اے، ایم ایس سی اور ایم ایڈ کے اہل اوپن مارکٹ فریش /ریٹائرڈ اساتذ ہ تکمیل شدہ درخواستیں جاریہ ماہ کی 30/ جون تک گورنمنٹ ڈائیٹ کالج نظام آباد میں داخل کی جاسکتی ہے۔ امیدواروں کا انتخاب میرٹ انٹرویو ڈیمو کی بنیاد پر کیا جائیگا۔

 

منتخب لکچررس کے تقررات تعلیمی سال کے آخرکار دنوں تک ان کی معیاد ہوگی۔ منتخب مہمان لکچررس کو ماہانہ 18 ہزار روپئے ادا کئے جائیں گے۔ تعلیمی قابلیت تدریسی مضمون میں فلاسفی / سوشالوجی (ایک جائیداد)، سائنس اینڈ پیڈیالوجی(ایک جائیداد)، میاتھس اینڈ پیڈیالوجی(ایک جائیداد)، سوشل سائنس اینڈ پیڈیالوجی (ایک جائیداد) کے علاوہ اُردو کی ایک جائیداد شامل ہے۔ جبکہ تلگو اور انگلش میڈیم کیلئے فلاسفی لوجی، سوشالوجی ایک، سائیکالوجی ایک، سائنس اینڈ پیڈیالوجی ایک، میاتھس اینڈ پیڈیالوجی دو، سوشل، سائنس اینڈ پیڈیالوجی ایک،تلگو ایک، ہیلت اینڈ فزیکل ایجوکیشن تعلیمی قابلیت ایم پی ای ایل، ہیلت اینڈ فزیکل ایجوکیشن ویژول آرٹس اینڈ پریفارمنگ آرٹس ایم ایف اے / بی ایف اے (فائن)، آرٹس / ڈانس / میوزک / تھیڑ آرٹس) شامل ہے۔ماہانہ تنخواہ 12 ہزار دی جائے گی مزید تفصیلات کے لئے سیل نمبر9848285028پر ربط پیدا کرسکتے ہیں

 

واضح رہے کہ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ایک وفد جن میں محمد شہیر احمد، نواز رضا، شیخ عمران، شیخ غفار، صفیان نے گذشتہ 13/ جون کو ڈائیٹ کالج کا دورہ کر تے ہوئے طلباء و طالبات سے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی تھی اور اس سلسلہ میں انہوں نے ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی و دیگر وزراء، ضلع انتظامیہ سے ڈائیٹ کالج پر گذشتہ کئی عرصہ سے لکچررس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات نہ کئے جانے اور مستقل لکچررس کے نہ ہونے کے باعث انہیں پیش آرہی دشواریوں سے عہدیداروں کو واقف کروایا تھا۔

 

اسی دوران ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر درگا پرساد نے ڈائیٹ کالج کا معائنہ کرتے ہوئے صورتحال سے واقفیت حاصل کی تھی۔ ایم ایس او نظام آباد کی موثر اور کامیا ب نمائندگی کے باعث حکومت نے گیسٹ لکچررس کے تقررات کیلئے درخواستیں طلب کی ہے۔ علاوہ ازیں ایم ایس او نظام آباد کی موثر و کامیاب نمائندگی پر ڈائیٹ کالج میں زیر تعلیم طلباء و طالبات اور عوامی حلقوں میں اس کی ستائش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button