جنرل نیوز

عادل آباد ضلع میں اقلیتی نوجوانوں کو ضامن روزگار کورس کی مفت تربیت : کرشنا وینی ضلع اقلیتی بہبود آفیسر

عادل آباد ۔ کرشنا وینی ضلع اقلیتی بہبود آفیسر نے ایک صحافتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز فینانس کارپوریشن حیدر آباد کی جانب سے ضلع عادل آباد کے تعلیم یافتہ بیروزگار اقلیتی طبقہ کے نوجوانوں کے لئے ضامن روزگار کورس میں مفت تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کارپوریشن کی ٹریننگ، ایمپلائمنٹ اینڈ پلیسمنٹ پروگرام اسکیم کے تحت ضلع مستقر عادل آباد میں گرین ویزن فاؤنڈیشن کے تحت چلائے جارہے کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ میں اکاؤنٹ اسسٹنٹ (Tally)نامی کورس کی تین ماہ کی مفت تربیت فراہم کی جائے گی جس کے لئے قابل بیروزگار اقلیتی امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔مذکورہ بالا کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ روبرو آرٹی سی بس اسٹانڈ، واقع قدیم نالندہ کالج کے نزدواقع ہے۔

 

ضلع اقلیتی بہبود آفیسر عادل آباد محترمہ جی کرشنا وینی نے اسکیم کے متعلق مزید بتایا کہ اہل امیدواراپنی درخواستیں معہ آدھار کارڈ،می سیوا یا تحصیلدار سے جاری کردہ انکم سرٹفکیٹ(شہری علاقوں کے لئے 2لاکھ اور دیہی علاقوں کے لئے1.5لاکھ سے کم)، انٹر میڈیٹ پاس میمو، دو عدد تصاویر کے ہمراہ دفتر ضلع اقلیتی بہبود، نزد منی اسٹیڈیم، عقب گاندھی پارک عادل آباد سے رجوع ہوتے ہوئے درخواست فارم حاصل و داخل کرسکتے ہیں۔ امیدواران کی عمر 18تا35سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 23مارچ2023مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button