انٹر نیشنل

سری لنکا کی سیر کیجئیے اور اس کے ہاتھ مضبوط کیجئیے۔ سفیر سری لنکا

ریاض ۔ کے این واصف

دنیا کے دس بہترین سیاحتی مقامات میں شمار سری لنکا پھر سے اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ سیاحوں کا منتظر ہے۔ یہ بات سفیر سری لنکا برائے سعودی پی۔ محی الدین امزا نے کہی۔ وہ ایمبیسی میں سری لنکا کی سیاحت کی ترقی کے سلسلہ میں منعقد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کووڈ کی وبا، روس یوکرین جنگ اور سن ۲۰۲۲ کے معاشی بحران سے گزرنے کے بعد اب ملک کے حالات بالکل نارمل ہیں۔ سیاح امن و سکون کے ماحول میں سیر و سیاحت پر سری لنکا آسکتے ہین۔ انھوں نے دنیا بھر کے سیاحوں سے کہا کہ سری لنکا کی سیر و سیاحت کے ذریعہ اس ملک کی معیشت کو استحکام بخشیں۔ انھوں نے کہا کہ ۲۵۰۰ سال قدیم تاریخ کے اس جزیرے کے خوبصورت مناظر، دریا، جھرنے، آبشار، گھنے جنگل اور پہاڑ، سفاری پارکس وغیرہ سے لطف اٹھائیں۔ سفیر نے بتایا کہ سری لنکا میں ۵ انٹرنیشنل ایرپورٹس اور اندرون ملک بہترین ٹرانسپورٹ نظام قائم ہے۔ انھوں نے بتایا کہ سعودی سے سری لنکا کا ہوائی سفر پانچ گھنٹے کا ہے۔ ریاض، دمام سے راست پروازیں دستیاب ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ کووڈ سے قبل سری لنکا میں دنیا سے سالانہ ۵ ملین سیاح آتے تھے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم پھر سے اسی تعداد مین سیاحوں کی میزبانی کریں۔ اس موقع پر ایک خوبصورت ڈاکیومنٹری اور فوٹو اگزیبیشن کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ ابتداُ میں نائب سفیر پی۔ سنجیوا نے مہمانون کا خیر مقدم کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button