جرائم و حادثات

غیر مسلم کے ساتھ محبت کی شادی کرنے والی خاتون شوہر سے جھگڑے کے بعد اچانک لاپتہ

حیدرآباد _ 25 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) غیر مسلم لڑکے سے محبت کی شادی کرنے والی ایک خاتون شوہر سے جھگڑے کے بعد  گھر سے اچانک لاپتہ ہوگئی ۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے کلکاچرلہ منڈل مستقر میں پیش آیا۔ کلکاچرلہ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر گری کے مطابق کلکاچرلہ منڈل  مستقر کے سریدھر پرساد نے 8 سال قبل حیدرآباد کی رہنے والی رضوانہ (شرویہ) کے ساتھ محبت کی شادی کی تھی۔ اور یہ دونوں حیدرآباد میں ہی مقیم تھے اور انھیں 5 سال کا ایک لڑکا بھی ہے

 

دس دن قبل  سریدھر کی ماں  کی طبیعت خراب ہو گئی جس پر سریدھر اپنی بیوی اور بچہ کے ساتھ کولکاچرلہ  آئے ۔ اور ماں کو ہاسپٹل میں علاج کے لئے شریک کروایا۔  پیر23  جنوری کو رضوانہ (شرویہ) گھر چھوڑ کر چلی گئی اور 11 بجے اپنے شوہر کو موبائل ایس ایم ایس بھیجا کہ وہ گھر چھوڑ کر چلی گئی ہے اپنے بیٹے  کا خیال رکھنا ۔ ایس ایم ایس دیکھنے کے بعد سریدھر نے اس کی کافی تلاش کی ،رضوانہ کا فون  بھی بند آرہا تھا بعد ازاں سریدھر نے پولیس سے شکایت کی کہ اس کی بیوی لاپتہ ہوگئی ہے پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button