تلنگانہ

تلنگانہ کے میدک ضلع میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ماں بیٹی زندہ جل گئے

میدک _ 25 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ کے ضلع میدک میں پکوان گیس سلنڈر پھٹنے سے ماں بیٹی زندہ جل گئے ۔جن میں  ایک چھ سالہ لڑکی اور ایک   خاتون شامل ہے یہ واقعہ چیگنٹا منڈل کے چنہ شیونور میں پیش آیا۔ منگل کی رات گھر میں گیس سلنڈر اتفاقی طور پر پھٹ گیا۔ جس سے آگ لگ گئی۔ خاتون اور اس کی 6 سالہ لڑکی چھ سالہ لڑکی آگ کی لپیٹ میں آکر زندہ جل گئے۔ دھماکے سے گھر تباہ ہو گیا.. نعشیں ناقابل شناخت حالت میں ہیں۔ مرنے والوں کی شناخت 56 سالہ انجماں اور 6 سالہ مادھوری کی حیثیت سے ہوئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button