تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کا اسسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینر کے پاس 17 کروڑ کے اثاثے
تلنگانہ کے ضلع رنگا ریڈی کے محکمہ آبپاشی کے اسسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینر (اے ای ای) نیکیش کمار کے پاس سے 17 کروڑ روپے کے غیر قانونی اثاثوں کا پتہ چلا ہے غیر قانونی اثاثہ جات رکھنے کے الزام میں نیکش کمار کے گھر پر اے سی بی کے عہدیداروں نے دھاوے کئے ۔
صبح 6 بجے سے عہدیداروں نے نیکیش کے رشتہ داروں اور قریبی افراد کے گھروں سمیت مجموعی طور پر 19 مقامات پر دھاوے کئے ۔ ابھی تک کی تفتیش میں فارم ہاؤسز، وسیع زراعتی اراضی اور عمارتوں کا پتہ چلا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ سونا بھی کئی کلو کے حساب سے موجود ہے۔ اے ای ای کے اثاثوں کی مارکیٹ قیمت تقریباً 17 کروڑ روپے سے زیادہ ہو سکتی ہے۔
ایک درخواست گزار نے اے ای ای نیکیش کمار پر 2.50 لاکھ روپے رشوت مانگنے کا الزام لگایا تھا، جس پر چھ مہینے قبل اے سی بی نے رنگا رڈی ضلع کے ایس ای دفتر میں دھاوا کیا تھا۔
اس کارروائی کے دوران اے ای ای نیکیش کمار اے سی بی کے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے پکڑے گئے ۔ اس کے بعد نیکیش کمار کو معطل کر دیا گیا ۔