جنرل نیوز

اقراء ہائی اسکول اردو میڈیم کورٹلہ کے زیرِ اہتمام نو منتخب اساتذہ کرام کی تہنیتی تقریب کا انعقاد

اقراء ہائی اسکول اردو میڈیم کورٹلہ کے انتظامیہ کی جانب سے ڈی یس سی 2024ء میں سرکاری جاب حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی تہنیتی تقریب منعقد کی گئی.

 

جس میں شہرِ کورٹلہ کا نامور و قدیم ادارہ اقراء ہائی اسکول اردو میڈیم کورٹلہ ہے. الحمدللہ! اس مدرسہ سے 6 طلباء و طالبات نے ڈی یس سی (2024ء) سرکاری امتحان میں اعلیٰ نشانات حاصل کرتے ہوئے گورنمنٹ جاب حاصل کی ہے. جو قابلِ ذکر ہے. یہ مدرسہ ھذا کا اہم کارنامہ ہے.

 

ناظمِ مدرسہ جناب عبدالرحیم صاحب (کرسپانڈنٹ و صدر مدرس اقراء ہائی اسکول) نے تمام اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کی. یقیناً یہ کامیابی تمام اساتذہ کرام کی انتھک محنتوں و کاوشوں کا نتیجہ ہے. ساتھ ہی ساتھ اس مدرسہ سے کئی طلبہ دیگر شعبوں میں بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں. اور اعلیٰ سے اعلیٰ مقام پر فائز ہیں.

 

اقراء اسکول کا فیض ہے پھیلی ہے ضیاء علم یہاں سے :

سرشار ہوئے ارباب نظر گونجی ہے صدائے علم یہاں سے

 

اس پُر مسرت موقع پر حضرت مفتی سید مظہر القاسمی صاحب نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ کے دست مبارک سے نومنتخب اساتذہ کرام کی گل پوشی و شال پوشی کی گئی.

 

جناب محمد کریم الدین صاحب (ڈگری سینئر لکچرر) ، عبدالواجد لکچرر صاحب (ریٹائرڈ پرنسپل) ، قاضی مولانا محمد بلیغ الدین اشاعتی صاحب ، مولانا محمد غیاث صاحب، عبدالرحیم صاحب (اسسٹنٹ پروفیسر) ،نامہ نگار جناب محمد سلیم فاروقی صاحب، جناب محمد ساجد لکچرر صاحب اور حافظ محمد الیاس صاحب نے مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی.

 

متعلقہ خبریں

Back to top button