جرائم و حادثات

تلنگانہ۔ بھینسہ میونسپل کمشنر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

بھینسہ۔ ریاست تلنگانہ ضلع نرمل کے بھینسہ میونسپل کے دفتر میں آج اینٹی کرپشن بیورو کے عہد یداروں نے دھاوا کیا۔ شہر سے تعلق رکھنے والے رادھے شام کی جائیداد کی نو تعمیر شدہ عمارت کے ٹیکس میں تخفیف

 

کیلئے کمشنر وینکٹیشورلو اور بل کلکٹر ودھیا ساگر نے رشوت طلب کی تھی۔ شکایت کنندہ نے اس بات کی اطلاع اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں کو دے دی۔ آج ان دونوں کو گرفتار کیا گیا۔ کریم نگر اے سی بی ڈی ایس پی رمنا مورتی نے بتایا کہ ان دونوں کو رشوت کی

 

رقم قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ 30ہزار روپے نقد رقم رشوت کے طور پر قبول کی‌گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button