جرائم و حادثات

آرمور میں ٹیچر کو طمانچہ رسید کرنے والے بی جے پی لیڈر کو پولیس نے حراست میں لے لیا

تلنگانہ کے آرمور ٹاون میں ایک ٹیچر کو طمانچہ رسید کرنے والے بی جے پی کے مقامی لیڈر بالو کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے تین دن قبل ارمور کے ایک خانگی اسکول میں اردو پڑھانے کے مسئلہ پر شروع ہونے والے تنازعہ کے دوران بی جے پی لیڈر بالو نے ٹیچر پر طمانچہ رسید کیا تھا

 

اس واقعہ کے بعد متاثرہ ٹیچر نے بالو کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی تاہم خاطی کو گرفتار نہ کرنے پر اتوار کوآرمور میں مسلم تنظیموں، مجلس اتحاد المسلمین، جمعیت علماء ہند (ارشد مدنی) اور مختلف سماجی و سیاسی قائدین نے زبردست احتجاج کیا تھا

 

پولیس کے مطابق، منڈولا بالو کو آرمور اسمبلی حلقہ کے بی جے پی رکن اسمبلی پیدی راکیش ریڈی سے متعلق انکاپور کے ایک گیسٹ ہاؤس سے حراست میں لیا گیا۔ ان کے خلاف کرائم نمبر 356/2026 کے تحت بھارتیہ نیایا سنہتا (BNS) کی دفعات 329(4)، 115(2)، 118(1)، 324(4) اور 315 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

یہ مقدمہ بھارت چندرا ہائی اسکول کے کرسپانڈنٹ ملّیا کی شکایت پر درج کیا گیا، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ آرمور کے بھارت چندرا ہائی اسکول کے پرنسپل عامر خان کے ساتھ تھپڑ مارنے، گالی گلوج کرنے اور بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button