شوہر نے ہتھوڑے سے حملہ کرکے بیوی کا قتل کردیا۔ حیدرآباد کے مضافات میں دل دہلادینے والا واقعہ

حیدرآباد: میڑی پلی کے پارواتا پور میں ایک وحشیانہ واقعہ پیش آیا۔ ظالم شوہر نے بیوی کو ہتھوڑے سے پیٹ کر قتل کر دیا۔ میڑی پلی پولیس کے مطابق پرواتا پور کے غوث پاشا قریشی (42) نے 2021 میں زیبون بیگم سے دوسری شادی کی تھی۔
قریشی شراب پیتا تھا اور اکثر اپنی بیوی کو ہراساں کرتا تھا۔ رواں ماہ کی 10 تاریخ کی رات نشے کی حالت میں اس کی بیوی سے لڑائی ہو گئی۔ اس ماہ کی 11 تاریخ کو صبح 3 بجے اس نے اپنی بیوی جو کہ دوسرے کمرے میں سو رہی تھی
کے سر پر ہتھوڑے سے کئی بار حملہ کیا جس کے نتیجے میں اس کے سر پر شدید چوٹ آئی اور وہ بے ہوش ہو گئیں۔ ان کے بیٹوں نے اسے دیکھا اسے گاندھی اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران ہفتہ کو اس کی موت ہوگئی۔ مقتول خاتون کے بھائی کی طرف سے درج کرائی گئی
شکایت کی بنیاد پر میڈی پلی پولیس نے ایک کیس درج کیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے پاس سے ہتھوڑا ضبط کرلیا۔




