جرائم و حادثات
حیدرآباد: مدینہ کے قریب آگ لگنے کا واقعہ

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے چارمینار علاقے میں مدینہ کراس روڈ پر واقع ایک کپڑوں کی دکان میں پیر کے روز آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر شعلے بھڑک اٹھے۔
یہاں واقع بمبئی ہاؤس نامی کپڑوں کی دکان اور گودام میں اچانک آگ لگنے سے افرا تفری مچ گئی۔اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ اور چارمینار پولیس موقع پر پہنچ گئے۔
آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔



