جرائم و حادثات

ماں کا قتل، نعش گھر میں دفن — حیدرآباد میں ایک سال بعد بیٹی اور عاشق کا بھیانک راز بے نقاب

حیدرآباد کے علاقے جواہر نگر میں ایک  دل دہلا دینے والا واقعہ ایک سال بعد منظر عام پر آیا ہے، جہاں ایک بیٹی نے اپنے ہی عاشق کے ساتھ مل کر اپنی ماں کو قتل کرکے  نعش کو گھر میں دفنا دیا۔

 

پولیس کے مطابق ملزمہ ایشیکا اور اس کے پریمی ماؤنٹی راجپوت نے مل کر اس واردات کو انجام دیا۔ حیران کن طور پر، ایک سال قبل ایشیکا نے خود ہی پولیس میں شکایت درج کروائی تھی کہ اس کی ماں لاپتہ ہے اور اس کی بائیک بھی غائب ہوگئی ہے۔

 

معاملہ اس وقت بے نقاب ہوا جب 24 مارچ کو ماؤنٹی راجپوت اس بائیک کو فروخت کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جس پر پولیس کو شبہ ہوا اور تحقیقات شروع کی گئیں۔ تفتیش کے دوران دونوں نے جرم کا اعتراف کر لیا، جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button